ہمہ وقت آپ کی صحت کی خبر دینے والا برقی چھلّا

  واشنگٹن: صحت و تندرستی پر نظر رکھنے والے ویئرایبل آلات ہر روز سامنے آتے رہتے ہیں۔ اس ضمن میں ایک برقی چھلّا ایجاد کیا گیا ہے جو قلبی صحت، نیند، جسمانی درجہ حرارت، ذہنی تناؤ اور جسمانی حرکات وسکنات کو مسلسل نوٹ کرتا رہتا ہے۔

مکمل طور پر واٹر پروف چھلّا ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد ایک ہفتے سے زائد عرصے تک کام کرتا رہت اہے اور اسے ’رنگ کون‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اسے پہن کر آپ نیند کی کیفیت اور سونے کا دورانیہ معلوم کرسکتے ہیں، اور یہ دن رات آپ کی جلد کا درجہ حرارت بتاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ دل کی کئی کیفیات کی درست نشاندہی بھی کرتا رہتا ہے۔

یہاں تک کہ خون کے اندر آکسیجن کی مقدار بھی نوٹ کرسکتا ہے۔ یہ چھلّا تمام تفصیلات ایک ایپ پر بھیجتا ہے جسے اسمارٹ فون پر وصول کرکے دیکھا جاسکتا ہے۔ اسے بنانے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ دیگر طبی پہناووں کے مقابلے میں انگلی میں انگوٹھی یا چھلّا پہننے سے صحت کا بہتر ڈیٹا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے انگلی کی جلد قدرے باریک ہوتی ہے اور اس میں بہت ساری موٹی اور باریک رگیں ہوتی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ رنگ کون کا موازنہ دیگر اہم آکسی میٹر اور ہارٹ ٹریکر سے کیا گیا تو اسے یکساں طور پر مؤثر پایا گیا۔ اپنی حساسیت کی بنا پر یہ صبح اٹھ کر آپ کو بتاتے ہیں کہ نیند ہلکی تھی، گہری تھی یا آر ای ایم کے درجے میں تھی۔

مائیکروالیکٹرانکس کے تحت اس میں جدید ترین پی پی جی سینسر لگا ہے جو مسلسل دل کی دھڑکن اور دیگر کیفیات نوٹ کرسکتا ہے۔ بلاشبہ یہ ایک شاندار کیفیت ہے۔ اس کے علاوہ یہ قدم اٹھانے کے عمل کو شمار کرتا ہے اور سانس کی آمدورفت کی گنتی بھی یاد رکھتا ہے۔

 

The post ہمہ وقت آپ کی صحت کی خبر دینے والا برقی چھلّا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » صحت

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں