MrJazsohanisharma

ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں ناکامی پر ویسٹ انڈین کپتان مایوس

ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں ناکامی پر ویسٹ انڈیز ٹیم کی کپتان کا دل ٹوٹ گیا۔ بنگلا دیش نے محض 0.1 نیٹ رن ریٹ کے فرق سے انھیں پیچھے چھوڑ کر پاکستان کے ہمراہ ورلڈ کپ فائنلز میں جگہ بنالی۔ ہیلی میتھیوز نے کہا کہ ہمیں محسوس ہو رہا ہے کہ ہم نے خود کو مشکل میں ڈالا ہے، ہم ایونٹ سے قبل انتہائی پراعتماد تھے لیکن ہمیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش سے میچ میں ہماری ٹیم نے اچھی فائٹ کی لیکن تواتر سے پرفارمنس نہ کر پانے سے ہمیں کوالیفائر میں بڑا نقصان پہنچا۔ یاد رہے کہ مہم کے آغاز میں ہی اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں اَپ سیٹ شکست نے ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کی تھیں۔

شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں