فیفا ورلڈ کپ؛ جاپان نے اسپین کو 1-2 سے شکست دے دی

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں جاپان نے اسپین کو 1-2 سے شکست دے دی۔

خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ای کے میچ میں جاپان نے اسپین کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔

اسپین کی جانب سے الوارو موراٹا نے 11 ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جس کو 48 ویں منٹ میں جاپان کے رِٹسو ڈوان نے برابر کردیا۔

برتری کو برابر کرنے کے تین منٹ بعد 51 ویں منٹ میں آؤ ٹاناکا نے جاپان کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں ٹاپ پوزیشن میں موجود جاپان نے ناک آؤٹ مراحلے کے کوالیفائی کر لیا۔

The post فیفا ورلڈ کپ؛ جاپان نے اسپین کو 1-2 سے شکست دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں