دوحہ: فیفا ورلڈکپ میں نیدرلینڈز نے امریکا کوشکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔
خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے راؤنڈ آف 16 کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز نے امریکا کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔
نیدرلینڈز کی جانب سے 10 ویں منٹ میں میمفس ڈیپے نے پہلا گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جس کو پہلے ہاف کے اضافی وقت میں ڈیلے بلائنڈ نے دُگنا کر دیا۔
The Netherlands progress to the Quarter-finals!
@adidasfootball | #FIFAWorldCup
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) December 3, 2022
امریکا کے حاجی رائٹ نے 76 ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کر کے برتری کم کی لیکن 81 ویں منٹ میں نیدرلینڈز کے ڈینزل ڈمفرائز نےتیسرا گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو مزید برتری دلائی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔
The post فیفا ورلڈکپ: امریکا کو شکست دے کر نیدر لینڈز کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل