کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل خراب پرفارمنس پر بابراعظم کو محض ایک فارمیٹ میں ٹیم کا کپتان بنانے پر غور شروع کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں ناقص کارکردگی کے بعد بابراعظم کو محض ایک فارمیٹ میں کپتان بنانے پر غور شروع کردیا ہے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہوم سیزن کے اختتام پر بابراعظم کی کپتانی کے مستقبل فیصلہ ہوگا جبکہ ہیڈکوچ ثقلین مشتاق اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ کے مدت ملازمت کے حوالے سے معاہدہ بھی فروری میں مکمل ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں: کیا بابراعظم نے کیویز کیخلاف ’’مفاد پرستانہ‘‘ اننگز کھیلی؟ ٹوئٹر صارفین برہم
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئندہ عرصے میں چند اہم اور بڑے فیصلے متوقع ہیں، جس میں کپتان، کوچ، بالنگ کوچ اور سپورٹ اسٹاف شامل ہیں۔
عبوری چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے شان مسعود کو نائب کپتان بنائے جانے کا فیصلہ بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جبکہ تینوں فارمیٹ میں بابراعظم کا اثر و رسوخ کم کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پہلے ون ڈے میں نائب کپتان شان مسعود ٹیم کا حصہ نہ بن سکے
اس سے قبل بھی رپورٹس گردش کررہیں تھی کہ قومی کرکٹ ٹیم کیلئے تینوں فارمیٹس میں الگ الگ کپتان مقرر کیے جاسکتے ہیں۔
The post بابراعظم کا ایک فارمیٹ میں کپتان بنانے پر غور شروع appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل