اینٹارکٹیکا کے سفر میں 10 گینیز ورلڈ ریکارڈ نام کرنے والی خاتون

لندن: یورپی ملک آسٹریا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نےاینٹارکٹیکا کے سفر میں 10 گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنےنام کرلیے۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 31 سالہ لیزا فاردوفر اینٹارکٹیکا کے کھلے پانیوں میں 11 جنوری سے 17 جنوری تک 407 ناٹیکل میل روئینگ کر کے جنوبی سمندر اور قطب کے کھلے پانیوں میں روئینگ کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

لیزا فاردوفر اور ان کی ٹیم (جس میں آئس لینڈ کے فیئن پال، امریکا کے مائیک میٹسن، برطانیہ کے جیمی ڈگلس ہیملٹن، بلغاریہ کے اسٹیفن آئیوانوف اور امریکا کے برائن کراسکوپف شامل تھے) کا مقصد 1915 میں ارنسٹ شیکلٹن اور ان کے عملے کی جانب سے الیفینٹ آئی لینڈ سے جنوبی جورجیا تک کیے جانے والے سفر کو دہرانا تھا۔

ٹیم کو ممبران کے زخمی اور بیمار ہونے کی وجہ سے یہ سفر ادھورا ہی چھوڑنا پڑا لیکن سفر ختم کرنے سے قبل ٹیم نے مزید آٹھ ریکارڈ بھی اپنے نام کیے۔

ٹیم نے اس سفر میں جنوبی سمندر میں پہلی بار قوتِ بازو سے سفر کرنے، اس ہی سمندر میں تیز ترین روئینگ کرنے، بحیرہ اسکوشا میں پہلی بار قوتِ بازو سے سفر کرنے، اینٹارکٹک سے پہلی بار قوتِ بازو پر سفر کرنے، قطب میں تیز ترین روئینگ کرنے، جنوبی سمندر میں طویل فاصلے پر روئینگ کرنے، جنوبی سمندر میں پہلی بار قوتِ بازو پر سفر کرنے اور اس روئینگ سفر کو انتہائی جنوب سے شروع کرنے کے گینیز ریکارڈ اپنے نام کیے۔

The post اینٹارکٹیکا کے سفر میں 10 گینیز ورلڈ ریکارڈ نام کرنے والی خاتون appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں