پی سی بی نے کراچی کے 18 سال سے کم عمر شائقین کیلیے ٹکٹ کی قیمت آدھی کردی

  کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی سے تعلق رکھنے والے 18 سال سے کم عمر شائقین کرکٹ کے لیے ٹکٹ کی قیمت آدھی کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایس ایل 8 میں کراچی میں کھیلے جانے والے میچز میں اہلیان کراچی کی  عدم دلچسپی سامنے آگئی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ میں خالی اسٹینڈ منہ چڑانے لگے جس پر پی سی بی نے فکرمند ہوکر کا بڑا اعلان کر دیا۔

بورڈ کی منجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا کہ کراچی میں ہونے والے اگلے سات میچز میں 18 برس سے کم عمر بچوں کے لیے خصوصی رعایت کا فیصلہ کرلیا، میچ دیکھنے کے خواہش مند شائقین ب فارم دکھا کر آدھی قیمت پر ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔

The post پی سی بی نے کراچی کے 18 سال سے کم عمر شائقین کیلیے ٹکٹ کی قیمت آدھی کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں