پی ایس ایل 8: کراچی کنگز کی لاہور قلندرز کے خلاف بیٹنگ جاری

  کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے آٹھویں میچ میں دو روایتی حریف آمنے سامنے ہیں، جس میں لاہور قلندرز کی دعوت پر کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کا آغاز کردیا۔

کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس کا ٹاس قلندرز کے حق میں رہا اور کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر عماد الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز کو شاندار اوپنگ ملی اور میتھیو ویڈ، جیمز وینس نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 70 رنز جوڑے، جس کے بعد میتھیو ویڈ رن لینے کے چکر میں کامران حیدر کی تھرو پر کیپر کے ہاتھوں 36 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حیدر علی تھے جنہیں 19 رنز پر ڈاؤسن نے پویلین کی راہ دکھائی۔


عماد وسیم نے بتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں، شرجیل خان اور اینڈریو ٹائی کی جگہ بین کٹنگ اور عاکف جاوید اسکواڈ میں شامل ہیں۔

The post پی ایس ایل 8: کراچی کنگز کی لاہور قلندرز کے خلاف بیٹنگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں