لندن: سابق فاسٹ باولر سرفراز نواز کی لندن میں دائیں ٹانگ کی سرجری کردی گئی، اب بائیں ٹانگ کا آپریشن اگلے ماہ ہوگا.
ریورس سوئنگ کے موجد سرفراز ان دنوں لندن میں اپنی فیملی کے ساتھ سکونت اختیار کرچکے ہیں۔ سرفراز نواز کو دونوں ٹانگوں میں تکلیف کی وجہ سے چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا آرہا تھا اور ڈاکٹرز نے سرجری کا مشورہ دیا تھا.
گزشتہ شب ان کی دائیں ٹانگ کا آپریشن کردیا گیا۔ سرفراز نواز کے مطابق اب وہ aسپتال سے گھر منتقل ہوچکے ہین اور ایک ماہ بعد بائیں ٹانگ کا آپریشن ہوگا.
سرفراز نواز نے مداحوں سے مکمل صحت یابی کی دعا کی اپیل کی ہے۔
The post سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کی ٹانگ کی کامیاب سرجری appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل