وزن کم کرنے والوں کےلیے مددگار ’سپر بریڈ‘

لندن: ڈائٹ کرنے والے افراد زیادہ کاربوہائیڈریٹس ہونے کی وجہ سے بریڈ کھانے سے اجتناب کرتے ہیں لیکن سائنس دانوں نے ایک ایسا بریڈ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو لوگوں کو بھرے پیٹ کا احساس دلا کر ان کا وزن کم کرسکے گا۔

سائنس دانوں نے چنوں  سے ایک آٹا بنایا جس کو بریڈ کی صورت میں کھا کر لوگ عام بریڈ کی نسبت زیادہ مطمئن تھے۔

سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ ڈائٹ کرنے والے افراد گندم کے آٹے کو چنے کے آٹے سے بدل کر زیادہ کھانے کے عمل کو محدود کر سکتے ہیں جس کے نتیجے میں یقینی طور پر موٹاپا کم ہوگا۔

تاہم، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ صرف آٹے کی تبدیلی کافی نہیں ، بہتر صحت کےلیے فعال رہنا اور صحت مند غذا انتہائی ضروری ہوتی ہے۔

ناروچ میں قائم ایک تحقیقی سینٹر کواڈرم انسٹیٹیوٹ اور کنگز کالج لندن کے محققین نے گندم کے آٹے کے بجائے خلیاتی چنے کے آٹے سے بریڈ بنایا۔

یہ تحقیق اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق ہے جس میں اس نئے جزو کا معائنہ کیا گیا۔روایتی انداز سے پیسے جانے والے چنے، دالیں اور پھلیوں کے آٹےمیں صحت کے ضروری فائبر کے سانچے ٹوٹ جاتے ہیں۔ لیکن اس تحقیق میں استعمال کیا گیا چنے کاآٹا ایک نئے طریقے سے پیسا گیا جس سے اس کے فائبر اسٹرکچر محفوظ رہے۔

سائنس دانوں کے مطابق یہ طریقہ کار آٹے پر مشتمل اضافی صحت والی غذاؤں کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔

مطالعے میں سائنس دانوں نے 18 سے 45 سال کے درمیان 20 افراد کو تین قسم کے بریڈ رول کھلائے۔ ایک بریڈ رول گندم کے سفید آٹے سے بنایا گیا جبکہ دوسری اور تیسری قسم میں چنے کے آٹے کی مقدار بالترتیب 30 اور 60 فی صد  رکھی گئی۔

امیریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جنہوں نے خصوصی چنے کے آٹے کے بریڈ کھائے تھے ان کے خون میں اطمینان کے ہارمونز کی مقدار واضح طور پر زیادہ تھی۔

سائنس دانوں کے مطابق یہ ہارمون پیٹ سے دماغ کو سگنل بھیجتے ہیں جس سے لوگ بھرا پیٹ محسوس کرتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ تحقیق میں چنے کے آٹے سے بنے بریڈ کھا کر شرکاء نے کم بھوک محسوس کی۔

The post وزن کم کرنے والوں کےلیے مددگار ’سپر بریڈ‘ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » صحت

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں