غربت کی وجہ سے نوجوان منشیات کی لت میں مبتلا ہورہے ہیں، جاوید میانداد

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم بیٹر جاوید میانداد نے منشیات کے بڑھتے استعمال کو غربت کی بڑی وجہ قرار دے دیا۔

منشیات کو نذرآتش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ غربت کی بڑی وجہ نوجوانوں کا منشیات کی لت میں پڑنا بھی ہے۔جب ایک گھر کا بچہ نشے میں پڑتا ہے تو باپ کی کمائی اس کی نظر جاتی ہے۔والدین اپنے بچوں پر گہری نظر رکھیں اور دیکھیں کہ ان کے بچوں کا آنا جانا، ملناجلنا اور دوستی کن افراد سے ہے۔

جاوید میانداد نے مزید کہا کہ ہمارے زمانے میں بچوں کو رات کے وقت گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوتی تھی۔آج کل میں دیکھتا ہوں کہ جوانی کی دہلیز پر قدم رکھنے والے بچے رات کو دو سے تین بجے تک سڑکوں پر سرکرداں نظر آتے ہیں۔والدین کی عدم توجہ اور غفلت کی وجہ سے بچے منشیات کی لت میں پڑ جاتے ہیں۔

The post غربت کی وجہ سے نوجوان منشیات کی لت میں مبتلا ہورہے ہیں، جاوید میانداد appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں