لاہور قلندرز نے اچھی کارکردگی پر فخر زمان کو پلاٹ دے دیا

ملتان: ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے افتتاحی میچ میں شاندار کارکردگی پر لاہور قلندرز انتظامیہ نے کھلاڑیوں پر انعامات کی برسات کردی۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے ملتان سلطانز کے خلاف مین آف دی میچ قرار دیے جانے والے فخر زمان کےلئے قلندرز سٹی میں پلاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

میچ میں بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کرنے والے حسین طلعت کو آئی فون 14 بطور انعام دیا گیا۔

لاہور قلندرز کے سی او او اور ٹیم منیجر ثمین رانا نے میچ کے بعد کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور انعامات کا اعلان کیا۔

فاسٹ باؤلر زمان خان اور سکندر رضا بٹ سمیت تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔

The post لاہور قلندرز نے اچھی کارکردگی پر فخر زمان کو پلاٹ دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں