شاہد آفریدی کا اپنا ریکارڈ توڑنے پر شاداب خان کیلیے پیغام

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاداب خان کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

ایک ٹویٹ میں شاہد آفریدی نے کہا ’مبارک شاداب خان آپ نے میرا ریکارڈ توڑ دیا۔ آپ پاکستان کے لیے زبردست پرفارمر رہے ہیں اور میں آپ کی مزید کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب صائم ایوب اور احسان اللہ کا ٹیلنٹ دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ہمیں اپنے نوجوان کھلاڑیوں کی پشت پناہی جاری رکھنی چاہیئے۔

The post شاہد آفریدی کا اپنا ریکارڈ توڑنے پر شاداب خان کیلیے پیغام appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں