گول کیپرز کے مقابلے میں فٹبال پلیئرز کیلئے ڈمینشیا کا خطرہ زیادہ

اسٹاک ہوم: سویڈن میں کئی سالوں سےجاری تحقیق سے پتا چلا ہے کہ مرد فٹبالرز میں ڈمینشیا کا خطرہ عام آبادی کے مقابلے میں ڈیڑھ گنا زیادہ ہے۔

تحقیق کے مطابق تقریباً 9 فیصد فٹبالرز نے میں یہ مرض جنم لے لیتا ہے لیکن دوسری جانب گول کیپرز کو اس مرض سے زیادہ خطرہ نہیں اور اس کی ایک سیدھی سادی وجہ ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ باوجود اس کے کہ ڈمینشیا کی اور بھی کئی وجوہات ہیں، فٹ بال کو سر سے مارنا بھی دماغی چوٹ سے منسلک ہے جس کی وجہ سے فٹبالرز میں حادثاتی طور پر ڈمنشیا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اور دوسری جانب چونکہ گول کیپرز کا کام فٹبال کو مارنا نہیں ہوتا لہٰذا ان میں اس کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

اسی طرح اسکاٹ لینڈ میں بھی ہوئے ایک مطالعے میں فٹبالرز کے لیے ڈمنشیا کا خطرہ پایا گیا تھا کہ سابق پیشہ ور کھلاڑیوں میں ڈمینشیا سے مرنے کے امکانات عام آبادی کے ہم عمروں کے مقابلے میں ساڑھے تین گنا زیادہ ہیں۔

The post گول کیپرز کے مقابلے میں فٹبال پلیئرز کیلئے ڈمینشیا کا خطرہ زیادہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » صحت

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں