پشاور زلمی کا لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف

لاہور: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیتنے کے لیے 172 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری پاکستان سپر لیگ 8 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے۔

پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث 85 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان بابر اعظم 42 اور صائم ایوب 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھانوکا راجاپکشا 25 اور حسیب اللہ 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان اور زمان خان نے 2،2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

The post پشاور زلمی کا لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں