قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ ٹینس کھیلنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
اذہان مرزا ملک کے ساتھ ٹینس کھیلنے کی ویڈیو شعیب ملک نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئی۔
شعیب ملک نے اس ویڈیو کے ساتھ دلچسپ کیپشن ’کرکٹ + ٹینس = بیڈمنٹن‘ ۔
Cricket +
Tennis =
Badminton
pic.twitter.com/F4ZV9Vcdpk
— Shoaib Malik
(@realshoaibmalik) March 31, 2023
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی خبروں کے بعد سے بھارت کی سابق ٹینس اسٹار اپنے صاحبزادے کے ساتھ تصاویر شیئر کررہی تھیں جس سے تاثر مل رہا تھا کہ اذہان مرزا ملک اپنی والدہ کے ساتھ ہے۔
شعیب ملک کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کرنے کا مقصد علیحدگی کی تردید بھی ہوسکتا ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وہ کس ملک اور شہر میں اپنے بیٹے کے ساتھ ٹینس کھیل رہے ہیں۔
ویڈیو کے پس منظر میں کچھ لوگوں کی آوازیں بھی آرہی ہیں جو اذہان کی حوصلہ افزائی بھی کررہے ہیں۔
The post شعیب ملک کی بیٹے کے ساتھ ’بیڈمنٹن‘ کھیلنے کی ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل