ساجد سدپارہ نے دنیا کی 10ویں سب سے بڑی چوٹی بغیر آکسیجن سر کرلی

مرحوم کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد علی سدپارہ نے دنیا کی 10ویں سب سے بڑی چوٹی اناپورنا کو بغیر آکسیجن سر کرلیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سیون سمیٹ ٹریک ٹیم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ نیپال کی مشکل ترین چوٹیوں میں شامل اناپورنا کو ساجد سدپارہ بغیر آکسیجن کے سر کرلیا ہے، اناپورنا پہاڑ کی بلندی 8091 میٹر / 26545 فٹ ہے جبکہ یہ پہاڑ سلسلہ کوہ ہمالیہ میں واقع ہے۔

ساجد سدپارہ نے چوٹی سر کرنے کے بعد ٹوئٹ کیا کہ یہ ’’پاکستان کے لیے بہت بڑی کامیابی اور میرے لیے اعزاز کی بات ہے‘‘۔

مزید پڑھیں: ساجد سدپارہ نے پھرK.2 سر کرلی، والد کو کیمپ فور میں دفنا دیا

واضح رہے کہ سال 2021 میں ساجد سدپارہ نے دوسری مرتبہ بغیر آکسیجن کے 8611 میٹر دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کی تھی، وہ اس دوران اپنے مرحوم والد معروف کوہ پیما علی سدپارہ کا جسدخاکی ڈھونڈنے کی مہم پر تھے۔

ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ محمد علی سدپارہ کے جسد خاکی کو کیمپ فور سے لانا ناممکن تھا جس کے باعث انکی تدفین وہیں کردی۔

The post ساجد سدپارہ نے دنیا کی 10ویں سب سے بڑی چوٹی بغیر آکسیجن سر کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں