لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تین سینچریاں اسکور کرنے والے پہلے کپتان بن گئے۔
بابر اعظم نے یہ کارنامہ نیوزی لینڈ کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں انجام دیا۔
بابر اعظم نے اننگ کی آخری گیند پر چوکا مار کر اپنی تیسری سینچری مکمل کی۔ انہوں نے تین چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 58 گیندوں پر 101 رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھیلی۔
بھارت کے روہت شرما اور سوئٹزرلینڈ کے فہیم نذیر بطور کپتان دو، دو سینچریاں اسکور کر چکے ہیں۔
The post بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تین سینچریاں بنانے والے پہلے کپتان بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل