قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم عید الفطر منانے کے لیے اپنے پرانے محلے پہنچے جہاں انہیں دیکھ کر پڑوسیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کرکٹ چیمپئن کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
بابر اعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ وقت میرے سر پر سے تیزی سے گزر رہا ہے، اس بال پر مجھے اپنے بچپن کے محلے جاکر عید منانے کا موقع ملا۔
انہوں نے لکھا کہ اس محلے سے میری بہت ساری یادیں وابستہ ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کپتان نے سب کو عید کی مبارک باد بھی دی۔
Time flying over my head.
This year got a chance to celebrate #EidAlFitr at my childhood home.
What a rush of memories.#EidMubarak everyone pic.twitter.com/cQ9rbw1N55
— Babar Azam (@babarazam258) April 22, 2023
اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا بچپن لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع فردوس مارکیٹ میں گزرا ہے، وہ چند برس قبل ڈیفنس شفٹ ہوچکے ہیں تاہم ابھی وہ پرانے پڑوسیوں سے رابطے میں ہیں۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے عید الفطر کی مناسبت سے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’آئین ہم سب مل کر عہد کریں جس طرح اللہ نے ہمیں رمضان میں توفیق دی آئندہ گیارہ ماہ بھی ہم ویسے ہی گزاریں گے‘۔
Eid Mubarak! #EidUlFitr pic.twitter.com/yLN100M16o — Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) April 22, 2023
قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے بھی ٹویٹر پر اپنی تصاویر شیئر کیں اور سب کو عید مبارک کہا۔
Mandatory Eid pictures. #EidMubarak to all from my hometown pic.twitter.com/QMgOElwzyi
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) April 22, 2023
قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز افتخار احمد نے اپنے آبائی علاقے میں اہل خانہ کے ساتھ عید منائی اور ٹویٹر پر تصویر بھی شیئر کی۔
#IftiMania ke taraf se aap sab ko dil ke gehraayio se, #EidMubarak pic.twitter.com/kerDcHywUg
— Iftikhar Ahmad (@IftiMania) April 22, 2023
نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے عید کی مبارک باد دیتے ہوئے اللہ سے دعا کی کہ وہ ہم پر ہمیشہ اپنی رحمتوں کا سایہ رکھے۔
Eid Mubarak! May the blessings of Allah be with all of us forever and always! pic.twitter.com/ZZDaYShQHK
— Naseem Shah (@iNaseemShah) April 22, 2023
The post بابر اعظم نے عید اپنے پرانے محلے میں منائی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل