عماد وسیم نے بابراعظم کو ’ دنیا کا بہترین کھلاڑی‘ قرار دے دیا

 لاہور:  آل رائونڈر عماد وسیم نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ’ دنیا کا بہترین کھلاڑی ‘ قرار دے دیا۔ 

عماد وسیم نے پاکستانی کپتان کے بارے میں یہ ریمارکس ہفتے کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچ میں ان کی شان دار سینچری اننگز کے بعد دیے۔

دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں  قومی کپتان  نے 174.13  کے اسٹرائیک ریٹ سے  58 گیندوں پر 101  رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی  تھی۔ ان کی اننگز میں 11 چوکے اور  تین چھکے شامل تھے۔

میچ کے بعد بابراعظم سے گفتگو  کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ اس وقت دنیا کے بہترین  کھلاڑی ہیں۔

عماد وسیم نے کہا،’’  میں نے بہت سی اننگز دیکھی ہیں مگر میری رائے میں ان کی یہ اننگز سب سے بہتر تھی، خاص طور پر تین وکٹیں گرنے کے بعد  انہوں نے جس انداز سے اننگز کو آگے بڑھایا وہ لاجواب تھا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں۔‘‘

 

اس موقع پر بابراعظم  نے  ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچوں میں اپنی تیسری سینچری کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ میں اس میچ میں پرفارم کرکے بہت خوش ہوں۔ میرے ساتھ دو اچھی پارٹنرشپس بنیں، اور پھر ہمارے بولروں نے بہترین پرفارم کرتے ہوئے میچ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔

The post عماد وسیم نے بابراعظم کو ’ دنیا کا بہترین کھلاڑی‘ قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں