شعیب ملک کا بابراعظم کو کپتانی چھوڑنے کا مشورہ

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے بابراعظم کو کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا کہ بابراعظم کو قومی ٹیم کی قیادت چھوڑ دینی چاہیے، ہمارے کلچر میں فوری طور پر نتائج حاصل کرنے پر توجہ رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم بیٹنگ اور کپتانی میں بہتری کے شعبوں سے گزر رہے ہیں، بابراعظم کو مشورہ ہے کہ وہ ٹیم کی قیادت چھوڑ دیں۔

مزید پڑھیں: سابق ’’سپر اسٹارز‘‘ کو بابراعظم سے مسئلہ ہے، راشد لطیف

سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ بابر کی کپتانی اور بیٹنگ اہلیت دو علیحدہ باتیں ہیں، انہیں قیادت کے بجائے بیٹنگ پر فوکس کرنے کا سوچنا چاہیے۔

The post شعیب ملک کا بابراعظم کو کپتانی چھوڑنے کا مشورہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں