لاہور: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں توسیع کی سفارش کردی گئی، وزارت بین الصوبائی رابطہ نے توسیع کے لیے پیٹرن کو خط لکھ دیا۔
نجم سیٹھی کی سربراہی میں کام کرنے والی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت آج 21 اپریل کو ختم ہورہی ہے۔
پی سی بی کے معاملات کو احسن انداز سے جاری رکھنے کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پیٹرن کو کمیٹی کی مدت 2 سے 4 ہفتے اضافے کی سفارش کی ہے۔
2014 کے آئین کے تحت اب پی سی بی میں گورننگ بورڈ کی تشکیل ہونا ہے جس میں چار ریجنز کے نمائندے اور چار محکمہ جاتی ٹیموں کے نمائندے شامل ہوں گے۔
دو ناموں کی نامزدگی پیٹرن انچیف کی طرف سے ہونی ہے۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اپنی رپورٹ میں اس پراسس کے لیے کورم پورا ہوجانے کا ذکر کرچکی ہے۔
The post پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں توسیع کی سفارش appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل