اسمتھ ’ہولوگرام‘ کے ذریعے آئی پی ایل کمنٹری ٹیم کا حصہ بن گئے

ممبئی: آسٹریلوی بیٹر اسٹیون اسمتھ ’ہولوگرام‘ کے ذریعے آئی پی ایل کمنٹری ٹیم کا حصہ بن گئے۔

اسٹیون اسمتھ نے آئی پی ایل شروع ہونے سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ ایک بہت ہی پُرجوش ٹیم کا حصہ بننے والے ہیں، ان کا چونکہ کسی فرنچائز سے معاہدہ نہیں ہوا اس لیے شائقین کو اندازہ تھا کہ شاید کمنٹری کریں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل کے 16ویں سیزن میں 5 نئے دلچسپ قوانین متعارف

اسمتھ نے آئی پی ایل میں پہلے میچ کے موقع پر بطور کمنٹیٹر ڈیبیو کیا تاہم وہ بھارت آنے کے بجائے اپنے ملک میں ہی موجود رہے اور جدید ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے کمنٹری ٹیم کا حصہ بنے، شائقین کو بے وقوف بنانے پر براڈ کاسٹر پر تنقید ہونے لگی ہے۔

The post اسمتھ ’ہولوگرام‘ کے ذریعے آئی پی ایل کمنٹری ٹیم کا حصہ بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں