ٹی10 لیگ کی رنر اَپ فرنچائز کے بھارتی مالک نے لنکن لیگ میں ٹیم خرید لی

امریکی کرکٹ فرنچائز نیویارک اسٹرائیکرز اور ابوظہبی ٹی10 کی رنز اَپ ٹیم نے سری لنکن پریمئیر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرز کے نام سے ایک اور فرنچائز خرید لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سکائی اسٹرائیکرز کے مالک ساگر گھنہ نے نیویارک میں قائم کرکٹ فرنچائز کے شریک بانی کے ذریعے کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھا، اسکائی اسٹرائیکرز نے ابوظہبی اور سری لنکا میں قدم رکھنے سے پہلے امریکہ میں مختلف ٹورنامنٹس میں شاندار نتائج حاصل کیے۔

ساگر کھنہ کی ملکیت میں سری لنکن پریمئیر لیگ میں ٹیم کا نام کولمبو اسٹرائیکرز ہوگا اس کے علاوہ دیگر فرنچائزز میں کینڈی فالکنز، جافنا کنگز، گال گلیڈی ایٹرز، اور ڈمبولا اورا کے ساتھ پانچ ٹیمیں لیگ میں شریک ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل فرنچائزز نے ’’انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑو، لیگز سے مال بناؤ آپشن دیدیا‘‘

سری لنکا میں فرنچائز کی توسیع پر تبصرہ کرتے ہوئے ساگر کھنہ نے کہا کہ کولمبو میں کرکٹ کے شائقین کے ساتھ تعلق پیدا کرنے کیلئے پُرجوش ہیں، شہر میں نوجوان کرکٹرز کے لیے نئے مواقع پیدا کریں گے۔

مزید پڑھیں: سعودی ٹی20 لیگ؛ ’’ہمارے ٹاپ کرکٹرز دستیاب نہیں ہوں گے‘‘

کولمبو اسٹرائیکرز لنکا پریمیئر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کرے گی، جو جولائی-اگست 2023 میں شیڈول ہے۔

اس سے قبل انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے فرنچائز مالکان نے 5 انگلش کرکٹرز کو انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کیلیے 5 ملین پاؤنڈز یعنی (ایک ارب 74 کروڑ پاکستانی روپوں) تک کے معاہدوں کی پیشکش کی تھی۔

The post ٹی10 لیگ کی رنر اَپ فرنچائز کے بھارتی مالک نے لنکن لیگ میں ٹیم خرید لی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں