نیپالی شہری نے 27ویں بار دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرلی

کھٹمنڈو: نیپالی کوہ پیما کامی ریتا شیرپا نے 27 ویں بار ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی کو سر کرکے سب سے زیادہ چوٹی کو سر کرنے کا ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا۔

کامی ریتا کی مہم کے منتظم منگما شیرپا نے بتایا کہ کامی ریتا ویتنام کے کوہ پیما کی رہنمائی کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ چوٹی تک پہنچے۔

53 سالہ کامی ریتا شیرپا نے 2018 میں ماؤنٹ ایورسٹ کو کئی بار سر کرنے کا ٹائٹل اپنے نام کیا جب انہوں نے 22 ویں بار بلند ترین چوٹی کو سر کیا تھا۔ اس وقت بھی کامی ریتا نے دو دیگر کوہ پیماؤں کے ساتھ اشتراک کیا تھا۔

واضح رہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ دنیا کی 10 بلند ترین چوٹیوں میں سے ایک ہے جو کہ 29,032 فٹ بلند ہے۔ ہر موسم بہار میں سیکڑوں مہم جو اسے سر کرنے آتے ہیں جب درجہ حرارت زیادہ اور ہوائیں عام طور پر پرسکون ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ کامی ریتا سے پہلے برطانوی کوہ پیما کینٹن کول نے 17ویں بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا تھا جس پر انہوں نے غیر نیپالی کی جانب سے سب سے زیادہ چوٹی کو سر کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

The post نیپالی شہری نے 27ویں بار دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں