دنیا کی 30 فیصد آبادی کے ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف

کراچی: 
طبی ماہرین نے کہا کہ دنیا کی 20 سے 30 فیصد آبادی بلد فشار خون میں مبتلا ہے۔
بلدیہ عظمی کراچی کے ماتحت کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارڈ ڈیزیز ( کے آئی ایچ ڈی) میں بلد فشار خون کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی واک و سیمینار میں کیا۔جس میں ڈاکٹرز سمیت سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔
تقریب کا آغار آگاہی واک سے کیا گیا۔بعد ازاں سیمینار میں ایگزیکٹیو ڈایریکٹر کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارڈ ڈیزیز ڈاکٹر رفعت سلطانہ نے کہا کہ بلڈ فشار خون کا مرض بہت عام ہے۔ بدقسمتی سے عوام اس کا علاج سجیدگی سے نہیں کرواتے۔ اینٹی بائیوٹیک کی طرح عوام اس مرض کی ادویات لیتے ہیں لیکن جیسے ہی یہ بلڈ پریشر کم ہوتا ہے وہ دوبارہ ادویات لینا بند کردیتے ہیں۔آج ہم نے بلد فشار خون کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی واک اور سیمینار کا اہتمام کیا ہے،جس میں ہم نے طبی ماہرین اور سول سوسائٹی کے مابین سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا ہے تا کہ طبی ماہرین عوام میں اس کیفیت سے متعلق آگاہی پیدا کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ معمولات زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،اگر اپنے معالج کی تجویز کے مطابق ادویات کی پابندی کی جائے تو یقینا یہ مرض لا علاج نہیں رہے گا۔یہ ایک خاموش قاتل ہے جس سے دل اور دماغ پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس سے ہارٹ اٹیک،فالج اور بینائی بھی کمزور ہوجاتی ہے۔اس لیے ضروری ہے کہ اگر مریض کی حالت تشویشناک ہوجائے تو فوری طور پر اسپتال لایا جائے جبکہ گھریلو نسخہ ایسی صورتحال میں خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔
پروفیسر منصور احمد نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا مرض بلد فشار خون ہے۔ دنیا کی 20 سے 30 فیصد بالغ آبادی اس مرض میں مبتلا ہیں،جس کا مطلب ہے کہ دنیا میں ایک سے ڈیڑھ ارب افراد اس مرض کا شکار ہیں۔

The post دنیا کی 30 فیصد آبادی کے ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » صحت

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں