لاہور قلندرز اور پی سی بی الیون کے درمیان میچ 28 مئی کو کھیلا جائیگا

ناررووال اسپورٹس کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر پی سی بی الیون اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 28 مئی یوم تکبیر کے دن پی سی بی الیون اور لاہور قلندرز کے درمیان نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے کھیلا جائے گا جبکہ پی ٹی وی اسپورٹس میچ براہ راست نشر کرے گا۔

مزید پڑھیں: لاہور قلندرز کی قیادت حارث رؤف کے سپرد، نمائشی میچ میں کپتانی کرینگے

گزشتہ روز لاہور قلندرز نے نمائشی میچ کیلئے حارث رؤف کو کپتان نامزد کیا تھا جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اوپنر فخر زمان، طاہر بیگ، احسن بھٹی اور جلات خان، احمد دانیال، محمد نعیم، فہام الحق، حیدر شاہ، سلمان فیاض، طحہ محمود، حنین شاہ، طیب عباس، شہریار عمران، ہارون طاہر اور محمد شعیب شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن جب بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998 کو پاکستان نے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے تھے۔ اس دن کو یوم تکبیر کے نام سے موسوم کیا گیا تھا۔

The post لاہور قلندرز اور پی سی بی الیون کے درمیان میچ 28 مئی کو کھیلا جائیگا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں