کراچی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 5000 رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے یہ اعزاز کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے چوتھے ون ڈے میچ میں حاصل کیا۔
Babar Azam becomes the first batter to score 5000 ODI runs under 100 innings
King for a reason
#PAKvNZ #BabarAzam pic.twitter.com/aWtgNWGuRi
— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) May 5, 2023
اسٹار بلے باز 100 سے کم اننگز میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ بابر اعظم نے یہ سنگ میل صرف 97 اننگز میں حاصل کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقا کے بلے باز ہاشم آملہ کے پاس تھا جنہوں نے 101 اننگز میں پانچ ہزار رنز بنائے تھے جبکہ ویسٹ انڈیز کے سر ووین رچرڈ 114، بھارت کے ویرات کوہلی 114 اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے 115 اننگز میں 5 ہزار رنز اسکور کیے تھے۔
Timing
Sublime straight drive from @babarazam258
#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/jenRJHe2AG
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 5, 2023
The post بابر اعظم ون ڈے میں تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل