لاہور قلندرز کی قیادت حارث رؤف کے سپرد، نمائشی میچ میں کپتانی کرینگے

ناررووال اسپورٹس کمپلیکس کے افتتاح پر ٹی10 میچ کیلئے لاہور قلندرز نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چیمپئین ٹیم 28 مئی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) الیون کے مدمقابل آئے گی، جس میں قلندرز کی قیادت حارث رؤف کریں گے۔

پی سی بی الیون کے خلاف میچ کیلئے لاہور قلندرز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس میں اوپنر فخر زمان، طاہر بیگ، احسن بھٹی اور جلات خان، احمد دانیال، محمد نعیم، فہام الحق، حیدر شاہ، سلمان فیاض، طحہ محمود، حنین شاہ، طیب عباس، شہریار عمران، ہارون طاہر اور محمد شعیب شامل ہیں۔

پی سی بی الیون اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ دوپہر 2:30 بجے کھیلا جائے گا۔

پی سی بی الیون میں خوش دل شاہ، آصف علی، کامران اکمل، عابد علی سمیت دوسرے نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ کپتان کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔

The post لاہور قلندرز کی قیادت حارث رؤف کے سپرد، نمائشی میچ میں کپتانی کرینگے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں