قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے آخری ون ڈے میں اوپنر امام الحق کی جانب سے غیر ضروری ٹوئٹ پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
فاسٹ بولر جنید خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کاجانب سے امام الحق کو ٹوئٹ کی اجازت دینے پر شدید برہم ہوتے ہوئے کہا کہ جب امام ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے تو وہ ٹیلی ویژن پر بیٹھ کر اپنا تجزیہ شیئر کرتے تھے، جو کہ میرے خیال میں غلط ہے، بورڈ کو اس کی اجازت نہیں دینی چاہیے تھی۔
انہوں نے کہا کہ امام الحق نے پریس کانفرنس میں بھی اپنی ذاتی رائے کا اظہار کیا، کہ حارث کو کھلانا چاہپیے یا نہیں، اسی طرح افتخار سے متعلق بیان دے رہے تھے، جیسے وہ کپتان یا نائب کپتان ہوں؟ وہ کیسے رائے دے سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: متنازع بیان، بابراعظم اوپنر امام الحق کے دفاع میں سامنے آ گئے
قبل ازیں امام سے سوال کیا گیا تھا کہ پاور ہٹنگ کو تقویت دینے کے لیے مڈل آرڈر میں افتخار احمد اور محمد حارث کی ضرورت ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا تھا کہ ایمانداری سے کہوں تو مجھے ایسا نہیں لگتا کیونکہ ہمارے پاس تجربات کرنے کا وقت نہیں ہے آغا سلمان، شاداب خان اور محمد نواز کی موجودگی میں کافی پاور ہٹرز موجود ہیں۔
The post امام الحق کیسے افتخار، حارث کے بارے میں رائے دے سکتے ہیں؟ جنید خان کا سوال appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل