ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان؛ پاک بھارت میچ کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی

بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ 2023 کا ہائی وولٹیج مقابلہ 15 اکتوبر کو شیڈول ہے تاہم ابتدائی اطلاعات میں میچ کے مقام کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئین انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ میزبان بھارت کی ٹیم 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے مدمقابل آئے گی۔
دوسری جانب پاکستان اپنا پہلا میچ 13 اکتوبر کو کوالیفائنگ راؤنڈ میں جیتنے والی ٹیم سے مدمقابل آئے گی۔

مزید پڑھیں: انٹرنیشنل کرکٹ کا نیا فنانشل ماڈل تیار، بھارتی بورڈ کی سب سے زیادہ کمائی

قومی ٹیم کے میچز بالترتیب 13 کو کوالیفائنگ ٹیم، 15 اکتوبر کو بھارت، 17 اکتوبر کو نیوزی لینڈ، 21 اکتوبر کو افغانستان، 29 اکتوبر کو انگلینڈ، 2 نومبر کو بنگلہ دیش، 5 نومبر کو آسٹریلیا، 11 نومبر کو روایتی حریف بھارت سے کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ’’ورلڈکپ 2023؛ پاکستان نریندر مودی اسٹیڈیم میں میچ نہیں کھیلے گا‘‘

میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 15 نومبر جبکہ دوسرا 16 نومبر کو شیڈول ہوگا، ٹورنامنٹ کا فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

122

1223

1224

The post ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان؛ پاک بھارت میچ کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں