مشی گن: تصویر میں دکھائی دینے والا کتا، ’ٹکر‘ پانچ سال کا ہے اور اسے یوٹیوب پر انفلوئنسر جانوروں میں اول درجہ حاصل ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ اپنی مالکن کورٹنی بُڈزن کو سالانہ لاکھوں ڈالر کما کر دیتا ہے۔
اسی لیے کورٹنی اور ان کے شوہر مائیک نے اپنی نوکری کو خیرباد کہ دیا ہے۔ یہ دونوں ٹکر کو سنبھالتے ہیں اور ٹکر انہیں کما کر دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ٹکر کے چھوٹے بچے ٹوڈ کی دیکھ بھال بھی انہی کے ذمے ہے۔
ٹکر کی 30 منٹ طویل یوٹیوب ویڈیو سے 40 سے 60 ہزار ڈالر تک آمدنی ہوتی ہے جبکہ تین سے آٹھ انسٹاگرام پوسٹ اسے 20 ہزار ڈالر کی خطیر رقم دیتی ہیں۔
مشی گن کے جوڑے نے ٹکر کو اس وقت گود لیا تھا جب اس کی عمر صرف 8 ہفتے تھی اور اس کی پہلی ویڈیو ایک ماہ بعد ہی وائرل ہوگئی تھی۔ جب یہ چھ ماہ کا ہوا تو اس کے فالوورز کی تعداد 60 ہزار تک جاپہنچی تھی۔
اب یہ حال ہے کہ سوشل میڈیا کے تمام بڑے پلیٹ فارم پر اس کے فالوورز کی تعداد ڈھائی کروڑ ہے جن میں ایک کروڑ دس لاکھ ٹک ٹاک، 51 لاکھ یوٹیوب، 43 لاکھ فیس بک اور 34 لاکھ انسٹاگرام پر اور 63000 ٹویٹرفالوورز ہیں۔
یہی نہیں بلکہ کتوں کی اشیا فروخت کرنے والی تجارتی کمپنیوں کے سے اشتراک کے بعد ٹکر کے نام سے بہت سی مصنوعات بھی فروخت کی جارہی ہے۔
The post ہر سال لاکھوں ڈالر کمانے والا انفلوئنسر کتا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب