چئیرمین آئی سی سی گریگ بارکلے لاہور پہنچ گئے

لاہور: چئیرمین آئی سی سی گریگ بارکلے نجی ایئرلائنز کی پرواز سے لاہور پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چئیرمین آئی سی سی گریگ بارکلے نجی ایئرلائنز کی پرواز سے لاہور پہنچ گئے، پی سی بی کے سنئیر عہدیداران نے انہیں ائیرپورٹ پر خوش آمدید کیا، چئیرمین آئی سی سی دبئی سے لاہور پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے

پی سی بی نے چئیرمین آئی سی سی کو لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ سے بلٹ پروف گاڑی میں سخت سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا۔ ائیرپورٹ پر پی سی بی حکام نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے جب کہ آئی سی سی چئیرمین پاکستان دورے پر خوش دکھائی دیئے۔

گریگ بارکلے آج پی سی بی کے چئیرمین سے ملاقات کریں گے اور دورہ پاکستان کے دوران مختلف شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔ پاکستان بھارت کے ایشا کپ نہ کھیلنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرے گا۔

The post چئیرمین آئی سی سی گریگ بارکلے لاہور پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں