اپنے 26 ساتھیوں کو پھانسی دینے والے قیدی کی سزا میں چار سال کمی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں ایک واقعے سے تنازعے نے جنم لیا ہے جس میں ایک قیدی کو اس کی مقررہ سزا سے چارسال چارماہ قبل ہی رہا کردیا گیا ہے۔ اس کی وجہ بھی عجیب وغریب ہے کہ اس نے اپنے 26 قیدی ساتھیوں کو پھانسی کا پھندہ لگانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

1991 میں قتل کے پاداش میں شاہ جہاں بھوئینیاں گرفتار ہوا جسے 42 سال کی سزا دی گئی تھی۔ لیکن قریباً ساڑھے چار سال قبل ہی رہا کردیا گیا کیونکہ اس نے جیل میں رہتے ہوئے قیدی کی بجائے خود ایک جلاد کا کردار ادا کیا تھا۔ 74 سالہ شاہجہاں نے مجموعی طور پر 26 افراد کو پھانسی دی اور ہر پھانسی پراس پر دو ماہ سزا کم کی گئی تھی۔

2001 میں اسے ڈھاکہ جیل کے مشہور جلاد کا اعزاز مل چکا تھا۔ اس نے پولیس والوں سے کہا کہ وہ پھانسی کا پھندا بہت اچھا بناتا ہے اور مجرم کے گلے میں پھندا ڈالنے کا بھی ماہر ہے۔

رہا ہونے کے بعد انہوں نے کہا کہ جیل میں بڑا اچھا وقت گزرا۔ ’میں نے ایک طویل عرصے تک جیل کاٹی ہے، لیکن اب انتظامیہ نے مجھے آرام کی خاطر یہ اعزاز دیا ہے۔‘

شاہجہاں کا اب نہ کوئی گھر ہے اور نہ کوئی قریبی عزیز یا رشتے دار ہے تاہم جیل میں ہی ساتھی انہیں جلاد کا خطاب دے چکے تھے۔

The post اپنے 26 ساتھیوں کو پھانسی دینے والے قیدی کی سزا میں چار سال کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں