میسی کا دیدار، چینی منتظمین نے ٹکٹ 680 امریکی ڈالر کا کردیا، شائقین ناخوش

بیجنگ: چینی منتظمین نے لیونل میسی کے نام پر شائقین فٹبال سے رقم بٹورنا شروع کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی ارجنٹائن اور آسٹریلیا کے درمیان منعقدہ چینی گراؤنڈ پر دوستانہ میچ میں شریک ہوں گے، تاہم منتظمین نے شائقین سے اس مقابلے کے لیے ٹکٹ کی قیمت 680 امریکی ڈالر رکھ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی کلب الہلال کی میسی کو 500 ملین یورو کی بڑی پیشکش

میسی 2017 کے بعد پہلی بار چین کے مہمان بنیں گے، 68 ہزار شائقین کی گنجائش رکھنے والے ورکرز اسٹیڈیم میں یہ دوستانہ میچ 15 جون کو شیڈول ہے، آسٹریلیا اور ارجنٹائن گزشتہ برس قطر ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں بھی مدمقابل آئے تھے، تاہم جنوبی امریکن سائیڈ نے یہ مقابلہ 2-1 سے نام کرلیا تھا۔

 

چینی منتظمین کے مطابق میچ کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 82 ڈالر سے 680 ڈالر تک ہے، اس کی فروخت دو مراحل میں 5 اور8 جون کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: النصر کلب میں رہ کر سعودی کلچر میں خود کو ڈھال لیا ہے، رونالڈو

چینی شائقین فٹبال نے سوشل میڈیا پر اسے اپنے جیبوں پر ’ڈکیتی‘ سے تشبیہ دی ہے۔ ایک نے لکھا کہ ہم اتنی خطیررقم دیں گے تو کیا میسی کھیلنے کے دوران ہمارا خیال بھی رکھے گا۔

The post میسی کا دیدار، چینی منتظمین نے ٹکٹ 680 امریکی ڈالر کا کردیا، شائقین ناخوش appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں