نیویارک: امریکی یوٹیوبر نے آئی فون کا سب سے بڑا عملی ماڈل تیارکرلیا ہے جس کا اسکرین ٹچ کے تحت کام کرتا ہے، اس پر تمام ایپس چلتی ہیں اور آواز و پاور بٹن بھی عین آئی فون کی طرح لگایا گیا ہے جو عملی طورپرسرگرم بھی ہے۔
میتھیوبیم نے آئی فون 14 ایکس پرو تیار کیا ہے جو ایک جناتی اسمارٹ فون دکھائی دیتا ہے۔ اسے ایک گاڑی پر لاد کر نیویارک کی سڑکوں اور پارکوں میں لے جایا گیا۔ یہاں لوگوں نے اسے حیرت سے دیکھا اور استعمال کیا۔
میتھیوبیم نے آئی فون ماڈل کی بہت دلچسپ ویڈیو بھی بنائی ہے جس میں پشت پر لگے کیمروں اور ایپل کا چمکتا لوگو بھی کاڑھا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کو مضبوط بنانے کےلیے خاص دھاتیں استعمال کی گئیں اور اسے چکمداربنانے کے خاص ریگ مال اور پالش وغیرہ بھی لگائی گئی ہے۔
اس فون میں میتھیو نے میوزک کا ایک بٹن بھی لگایا ہے جو ان کے اختراعی دماغ کو ظاپرکرتا ہے۔ سب سے پہلے اس کا مکمل ڈھانچہ بنایا گیا جو ایک بہت بڑا چیلنج بھی تھا۔ اس کے تمام بٹن فنکشنل ہیں اور یہ ہوبہو ایک شاندار لیکن بڑے آئی فون کی طرح ہوگا۔
تاہم اس فون کو بنانے کے لیے ایک ٹیم نے دن رات کام کیا ہے اور تب کہیں جاکریہ ممکن ہوگیا ہے۔ یوٹیوب پر میتھیو کے فالوورز کی تعداد 43 لاکھ ہے اور وہ ٹیکنالوجی کے عجیب وغریب منصوبوں میں بہت دلچسپی رکھتےہیں۔ اس بار انہوں نے کامیابی سے آئی فون کا عملی ماڈل بنایا ہے۔
8 فٹ طویل آئی فون سے تصاویر کھینچی جاسکتی ہیں۔ ایپل پے کی رقم ادا کی جاسکتی ہے، الارم کی سیٹنگ کے علاوہ اس پر گیم بھی کھیلے جاسکتے ہیں۔
The post یوٹیوبر نے مکمل طور پر قابلِ عمل آئی فون کا 8 فٹ طویل ماڈل بنالیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب