لاہور: انٹرنیشنل اسنوکر کھلاڑی ماجد علی نے خود کشی کرلی۔
ذرائع کے مطابق اسنوکر کے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کیوئسٹ ماجد علی نے اپنی گردن الیکٹرک آرا مشین تلے دے دی، زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے وہ موقع ہی پر جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماجد علی تین برس سے ڈپریشن کا شکار اور زیرعلاج تھے۔ قومی کیوئسٹ نے شادی نہیں کی تھی۔
ماجد علی نے ایشین جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ 2014 کا فائنل کھیل کر سلور میڈل اپنے نام کیا تھا۔
دریں اثنا رابطے پر سابق عالمی اسنوکر چیمپیئن محمد آصف نے بتایا کہ ایک ہفتہ قبل ماجد سے فیصل آباد میں ملاقات ہوئی تھی،ان کومالی پریشانی نہیں تھی لیکن مایوس سے لگے تھے۔
قانونی کارروائی کے بعد ماجدعلی کی لاش ورثا کے حوالے کی جائے گی جبکہ تدفین ان کے آبائی علاقہ سمندری ہی میں ہوگی۔
The post انٹرنیشنل اسنوکر کھلاڑی ماجد علی نے خود کشی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل