آسٹریلیوی کرکٹر نے بابراعظم، شاہین آفریدی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

آسٹریلیوی بلےباز اسٹیو اسمتھ نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

آسٹریلیوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کی گئی جس میں سابق آسٹریلیوی کپتان اسٹیو اسمتھ پاکستانی کپتان اور فاسٹ بولر کی تعریف کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم نے اپنی کارکردگی سے ناقدین کو خاموش کروایا ہے، وہ گزشتہ چند سالوں میں اپنے کھیل میں شاندار تبدیلیاں لائے ہیں، ہمیں پاکستان کے خلاف سیریز میں انہیں جلد قابو کرنا ہوگا، وہ بطور کھلاڑی پاکستان کیلئے ریڈھ کی ہڈی ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 بلاسٹ؛ شاہین آفریدی کے چھکوں نے سماں باندھ دیا

اسٹیو اسمتھ نے شاہین کی بالنگ پر بھی کھل کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آسٹریلیا کے دورہ کے بعد شاہین کے کھیل میں بہتری آئی ہے، شاہین کی ابتداء میں گیند سوئنگ کرنے کی صلاحیت اس کی بڑی خوبی ہے۔

مزید پڑھیں: محمد عامر نے بابراعظم کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی

انہوں کے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شاہین کی بالنگ ہمارے لیے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔

The post آسٹریلیوی کرکٹر نے بابراعظم، شاہین آفریدی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں