قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا میں ون ڈے میچز شامل کرنے کے معاملے پر کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا اور پاکستان کرکٹ بورڈز کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں ون ڈے میچز شامل کرنے سے متعلق بات چیت آگے نہ بڑھ سکی۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے پیش نظر پاکستان کے ساتھ ون ڈے سیریز کھیلنے کی تجویز دی تھی تاہم دونوں بورڈز کی ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر وائٹ بال سیریز کو ڈراپ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاک سری لنکا سیریز؛ کوئی پیشرفت نہ ہوسکی
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز صرف ٹیسٹ میچز پر ہی مشتمل رہے گی جن میں سے 2 ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ یہ ٹیسٹ سیریز جولائی میں ہوگی اور سری لنکا کرکٹ جلد شیڈول کا اعلان کرے گا۔
The post دورہ سری لنکا؛ ٹیسٹ سیریز میں ون ڈے شامل کرنے پر پیشرفت نہ ہوسکی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل