ورلڈکپ وینیوز کی تقسیم پر بھارتی پنجاب کو نظر انداز کرنے پر وزیر کھیل پھٹ پڑے

 لاہور: کرکٹ میں بڑھتی ہوئی سیاست پر خود بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں، ورلڈکپ وینیوز کی تقسیم پر بھارتی پنجاب کو نظر انداز کرنے پر وزیر کھیل پھٹ پڑے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر کھیل پنجاب گرومیت سنگھ نے ورلڈکپ کے لیے موہالی کو میچ نہ دینے کو سیاسی فیصلہ قرار دے دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ موہالی ٹاپ فائیو وینیوز میں شامل ہے لیکن میزبانی کے فیصلے سیاست کی نذر ہوگئے ہیں، یہاں تک کہ ایک پریکٹس میچ تک نہیں دیا گیا۔

اس اسٹیڈیم میں 2011 ورلڈ کپ کا پاک بھارت سیمی فائنل ایک بلاک بسٹر مقابلہ قرار دیا گیا تھا۔

دوسری جانب اِن دور، راج کوٹ، رانچی اور ناگپور میں کرکٹ معاملات دیکھنے والوں نے بھی نظر انداز کیے جانے پر انڈین کرکٹ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

The post ورلڈکپ وینیوز کی تقسیم پر بھارتی پنجاب کو نظر انداز کرنے پر وزیر کھیل پھٹ پڑے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں