ایمرجنگ ویمنز ایشیاکپ بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

ایمرجنگ ویمنز ایشیاکپ میں بنگلہ دیش نے سیمی فائنل میں پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ہانگ کانگ میں کھیلے جارہے اے سی سی ایمرجنگ ویمنز ایشیاکپ ٹی20 ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیدی، فائنل میں بنگلہ دیش کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

انڈیا اے اور سری لنکا اے کے درمیان پہلا سیمی فائنل گیلی آؤٹ فیلڈ کے سبب ممکن نہ ہوسکا تھا، تاہم گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی لہذا اس نے فائنل میں جگہ بنالی۔

پاکستان ایمرجنگ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے سیمی فائنل کو 9 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا، بنگلہ دیشی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 9 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر59 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان ایمرجنگ 9 اوورز میں 4 وکٹوں پر 53 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔

ایک موقع پر بنگلہ دیش کی 6 وکٹیں صرف 16 رنز پر گرچکی تھیں لیکن پھر ناہیدہ اختر اور ربیعہ خان نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں قیمتی 37 رنز کا اضافہ کیا۔

مزید پڑھیں: ایمرجنگ ویمنز ٹی20 ایشیاکپ؛ قومی ٹیم کا اعلان ہوگیا

ناہیدہ اختر نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 21 رنز اسکور کیے جبکہ ربیعہ خان 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔

قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے 2 اوورز میں صرف 10 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، انوشے ناصر نے 2 اوورز میں 6 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان ایمرجنگ کی اننگز میں ایمان فاطمہ اور شوال ذوالفقار نے چار اوورز میں 26 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ایمان فاطمہ ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں لیکن پھر پاکستان ایمرجنگ کی چار وکٹیں 21 رنز کے اضافے پر گرگئیں۔ شوال ذوالفقار نے 11 رنز بنائے، فاطمہ ثنا نے10 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔

The post ایمرجنگ ویمنز ایشیاکپ؛ بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کو شکست appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں