وزیراعظم نے گورننگ بورڈ کیلئے دو ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی س بی) کے گورننگ بورڈ کیلئے ذکا اشرف اور مصطفٰی رمدے کی نامزدگی کا نوٹیفکشن جاری کردیا۔

پیٹرن اِن چیف وزیراعظم شہباز شریف نے دو ناموں کی منظوری کے بعد سمری وزارت بین الصوبائی کو بجھوادی ہے، پی سی بی قوانین کے تحت اب چیف الیکش کمشنر گورننگ بورڈ کا ایک خصوصی اجلاس بلائیں گے جس میں نئے کرکٹ بورڈ سربراہ کا انتخاب ہوگا۔

روایت کے تحت وزیراعظم کی جانب سے نامزد افراد میں سے ہی کسی ایک فرد کا چیئرمین پی سی بی کیلئے انتخاب ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: سابق کرکٹر نے نجم سیٹھی کو کام سے روکنے کیلئے نوٹس بھجوا دیا

سابق سربراہ ذکا اشرف کو ہی ایک بار پھر عہدے کیلئے منتخب کیا جائے گا جبکہ گورننگ بورڈ میں 4 محکموں اور 4 ریجنل ایسوسی ایشنز کے نمائندے شامل ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: نجم سیٹھی کے جانے سے بورڈ ملازمین میں بےچینی کی لہر دوڑ گئی

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی الیکشن سے دستبردار ہوگئے ہیں، سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری اور موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان وجہ تنازعہ نہیں بننا چاہتا اور یہ عدم استحکام بورڈ کے لیے اچھا نہیں۔

مزید پڑھیں: نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کے الیکشن سے دستبردار

انہوں نے لکھا کہ ان حالات میں میں چیئرمین پی سی بی کے عہدے کا امیدوار نہیں تاہم تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

The post وزیراعظم نے گورننگ بورڈ کیلئے دو ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں