پی سی بی نے ملازمین کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے ارکان نے بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر بورڈ ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ اضافہ مالی، گراونڈ مین، ڈرائَیور، خاکروب جیسے ملازمین کی تنخواہوں میں کیا گیا ہے جس کے لیے مجوزہ شرح 35 فیصد تک رکھی گئی ہے۔

ملازمین کے عہدوں اور تنخواہوں کے اعتبار سے اضافے کی شرح 10 سے 35 فیصد ہوگی۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کی سربراہی کیلیے سیاسی اکھاڑہ سج گیا

مینجمنٹ کمیٹی نے معاملات سنبھالنے کے بعد ڈائریکٹرز کی تنخواہوں پر کٹ لگایا تھا، مینجمنٹ کمیٹی کی معیاد 21 جون کو پوری ہورہی ہے جبکہ اس سے پہلے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل سمیت دوسرے اہم معاملات پر کام ان دنوں ہو رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اگلے دو سے تین روز میں پیٹرن انچیف پی سی بی میاں شہباز شریف کی جانب سے دو افراد کی نامزدگی بھی سامنے آنے کا قوی امکان ہے۔

مزید پڑھیں: عامر سہیل نے ذکا اشرف کو چیئرمین پی سی بی بنانے کا مطالبہ کردیا

مینجمنٹ کمیٹی کے موجودہ سربراہ نجم سیٹھی کے ساتھ سابق بورڈ سربراہ ذکا اشرف کو پیپلز پارٹی کی حمایت سے میدان میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں حکومت نے رمیز راجا کو برطرف کرتے ہوئے پی سی بی کے معاملات سنبھالنے کیلیے نجم سیٹھی کی زیرسربراہی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی،اسے 2014 کے آئین، ریجنل و ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کیلیے 120 دن کا وقت ملا، کمیٹی کو10رکنی گورننگ بورڈ کی تشکیل اور چیئرمین کے تقرر کا ٹاسک بھی دیا گیا۔

The post پی سی بی نے ملازمین کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں