انضمام الحق کو ایشیا کا سب سے بڑا مڈل آرڈر بیٹسمین مانتا ہوں، سہواگ

  کراچی: سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے سابق پاکستانی بلے باز انضمام الحق کو ایشیا کا سب سے بڑا مڈل آرڈر بیٹسمین قرار دے دیا۔

یوٹیوب چینل پر ایک انٹرویو میں وریندر سہواگ نے کہا کہ ہر کوئی سچن ٹنڈولکر کے بارے میں بات کرتا ہے لیکن میں انضمام الحق کو ایشیا کا سب سے بڑا مڈل آرڈر بلے باز مانتا ہوں۔

وریندر سہواگ نے کہا کہ ٹنڈولکر بلے بازوں کی لیگ سے باہر ہیں وہ اس سے اوپر کی چیز تھے لیکن انضمام الحق مڈل آرڈر میں بہترین بلے باز تھے۔

سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں 4-2003 کے زمانے کی بات کررہا ہوں جب آٹھ رنز کی اوسط پر ٹیمیں گھبرا جاتی تھیں لیکن اس وقت انضمام آٹھ کی اوسط سے رنز بناتے ہوئے بالکل پُرسکون رہتے تھے۔


 

The post انضمام الحق کو ایشیا کا سب سے بڑا مڈل آرڈر بیٹسمین مانتا ہوں، سہواگ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں