امریکا کے پانی میں یہ عجیب و غریب مخلوق کیسی؟

امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں موجود ایک پُل پر آنے والے سیاح نے پانی میں ایک پراسرار مخلوق کی ویڈیو بنائی جس کی شناخت جنگلی حیات کے ماہرین اب تک نہیں کر پائے ہیں۔
رین مکینی نامی سیاح نے پاولیز جزیرے پر ساؤتھ کاز وے پل کے قریب ویڈیو بنائی جس میں ایک غیر معمولی مچھلی پانی میں تیرتی ہوئی دکھائی دی جس کے بعد ویڈیو کو جنوبی کیرولائنا کے قدرتی وسائل کے محکمے میں بھیجا گیا بھیجی گئی تھی۔

محکمے کے ایک نمائندے نے WCNC-TV کو بتایا میرے دفتر کا عملہ ویڈیو میں عجیب مخلوق دیکھ کر اُلجھن میں پڑگئے ہیں۔

نمائندے نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ایک افسر نے تجویز کیا ہے کہ یہ جاندار غالباً اسکوئیڈ ہو سکتا ہے لیکن یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

اس کے بعد ویڈیو کو چارلسٹن میں میرین ریسورسز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کو بھیج دیا گیا ہے جو ابھی تک ویڈیو کا تجزیہ کر رہا ہے۔

The post امریکا کے پانی میں یہ عجیب و غریب مخلوق کیسی؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں