ٹیسٹ چیمپئین شپ میں ناکامی؛ بھارتی سپورٹرز کو ہضم نہ ہوئی

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارت میں سوگ کی فضا ہے، ناکام رہنے والوں کو مرحلہ وار منظرنامے سے ہٹانے پر غور کیا جارہا ہے۔

روہت شرما، ویرات کوہلی، چیتشور پجارا سمیت کئی فرنٹ لائن بیٹرز کے مستقبل کو خطرے سے دوچار ہے جبکہ معروف نے شہ سرخی سجائی کہ ” سپراسٹارز ایک بار پھر ناکام ہوگئے”۔

سابق بھارتی کرکٹرز اور ماہرین نے بھی ٹیم بڑی تبدیلیوں کیلئے یہ مناسب وقت قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت نے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں شکست کا ملبہ اوول پر ڈال دیا

دوسری جانب بھارتی فینز اپنی ٹیم کی کارکردگی سے شدید مایوس ہیں، انکا کہنا ہے کہ ہم اپنا پیسہ اور ٹائم لگا کر انہیں سپورٹ کرنے آتے ہیں لیکن ہمارے بڑے نام اہم ایونٹس میں ہمیشہ دھوکا دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرکٹ ٹیم میں صرف چند کھلاڑی اہم ہیں؟ گوتم گمبھیر بورڈ پر برس پڑے

سپورٹرز نے مزید کہا کہ اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا شیڈول آگیا تھا تو کیا ہمارے سپر اسٹارز انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے میچز چھوڑ نہیں سکتے تھے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا روہت کو ممبئی اور ویرات کو بنگلور کیلئے کھلانا زیادہ اہم ہے؟۔

The post ٹیسٹ چیمپئین شپ میں ناکامی؛ بھارتی سپورٹرز کو ہضم نہ ہوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں