آرتھر کو برطرف کرنے پر بورڈ 30 ہزار ڈالرز ماہانہ تنخواہ دینا پڑے گی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیئرمین کی تبدیلی کے ساتھ ہی سابق دور میں بھرتی کیے گئے ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بورڈ نے ملازمین کو مرحلہ وار فارغ کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ گزشتہ روز ایک ریجن کے کوچ کو ملازمت سے برطرفی کا نوٹس دیا گیا ہے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سابق رکن شکیل شیخ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ مکی آرتھر کو اگر قبل از وقت برطرف کرنے پر 30 ہزار ڈالر دینا پڑیں گے، آرتھر کو 10 ہزار ڈالر ماہانہ تنخواہ مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پی سی بی میں تبدیلیوں کی ہوا چلنے کا امکان بڑھ گیا

اس سے قبل سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق بھی اتنا ہی معاوضہ لیتے تھے، کوچز کے معاہدے میں یہ شق شامل ہے کہ فارغ کرنے پر 3 ماہ کی تنخواہ دینا ہوگی۔

انہوں نے بھی بتایا کہ کوچز کی تنخواہیں 5 سے 8 ہزار ڈالر تک مقرر کی گئی ہیں۔

The post آرتھر کو برطرف کرنے پر بورڈ 30 ہزار ڈالرز ماہانہ تنخواہ دینا پڑے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں