آئی سی سی ریونیو شیئر میں پاکستانی مطالبہ نظر انداز

 لاہور: آئی سی سی ریونیو شیئر میں پاکستان کا مطالبہ نظر انداز کردیا گیا۔

آئی سی سی ریونیو میں بھارت کو سب سے زیادہ 38.4 فیصد حصہ ملے گا، مجموعی رقم 230ڈالر گذشتہ سائیکل کے مقابلے میں 72فیصد زیادہ ہے، دوسرے نمبر پر انگلینڈ کو 6.89فیصد کے حساب سے 41ملین ڈالر ملیں گے، آسٹریلیا 6.25 فیصد کے ساتھ 37.53 ڈالر کا حقدار بنے گا۔

پاکستان کو 5.57فیصد کے حساب سے 34.5ملین ڈالر حاصل ہوں گے،دیگر ملکوں میں کسی کی کمائی بھی 5 فیصد سے زائد نہیں ہے،نیوزی لینڈ 28.38،ویسٹ انڈیز 27.50، سری لنکا 27.12، بنگلہ دیش 26.24، آئرلینڈ18.04، زمبابوے 17.64اور افغانستان 16.82ملین ڈالر کا حقدار ہوگا۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے نئے فنانشل ماڈل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹاپ رینکنگ میں کئی پاکستانی کرکٹرز شامل ہونے کی وجہ سے اس کا حصہ زیادہ ہونا چاہیے مگر یہ مطالبہ نظر انداز کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی پاکستان کا ریونیو شیئر بڑھائے، مطالبات سامنے آنے لگے

بھارتی میڈیا رپورٹ میں بی سی سی آئی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ صرف کھلاڑیوں کی کارکردگی نہیں میڈیا رائٹس کی آمدنی اور ویورشپ جیسے کمرشل معاملات کو بھی دیکھا جاتا ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی فنانشل ماڈل کے تحت بی سی سی آئی کو 20ارب روپے سالانہ کی کمائی کا موقع ملنے پربورڈ سیکریٹری جے شاہ بہت مسرور ہیں۔

رفقا کار کو اپنی ای میل میں انھوں نے کہا کہ ریونیو شیئر میں اضافے کا فیصلہ بورڈ میں کام کرنے والے ہر عہدیدار کی کامیابی ہے،اس سے بھارتی قوم کی دنیائے کرکٹ میں قدروقیمت پر مہر تصدیق ثبت ہو گئی،اس سے ظاہر ہوا کہ کرکٹ کا دل بھارت میں ہی دھڑکتا ہے۔

The post آئی سی سی ریونیو شیئر میں پاکستانی مطالبہ نظر انداز appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں