امریکی تالاب سے انسانی دانتوں والی مچھلی دریافت

اوکلاہوما: گیارہ سالہ امریکی بچے نے گھبرا کر اپنی والدہ کو پکارا کیونکہ اس نے اپنے تالاب میں ایک مچھلی دیکھی جس کے دانت بہت حد تک انسانی دانتوں سے مشابہہ تھے۔

بچے نے ماں سے کہا کہ یہ مچھلی پڑوس سے ہمارے تالاب تک پہنچی ہے کیونکہ یہ مچھلی ان کے تالاب میں موجود ہی  نہیں تھی۔ 11 سالہ چارلی نے جس مچھلی کو پکڑا تھا اس کے منہ میں انسانی دانتوں کی طرح دانت تھے۔

بعد ازاں معلوم ہوا کہ یہ پیکومچھلی ہے جو دانتوں والی ہولناک پیرانا مچھلی کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ مچھلی جنوبی امریکہ میں پائی جاتی ہے اور اوکلاہوما کے تالابوں میں بھی ملتی ہے۔

چارلی نامی بچے نے مچھلی کی تصاویر اور ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے اور اسے مارنے کے بجائے دوبارہ پانی میں چھوڑدیا ہے۔ لیکن بعد میں ماہرین نے کہا کہ یہ مچھلیاں گھس بیٹھیوں کی طرح اپنی تعداد بڑھاتی ہیں اور انہیں تلف کرنا ہی بہتر تھا۔

جنگلی حیات کے ماہرین کے مطابق اسے بطور پالتو مچھلی کے شیشہ گھر میں رکھا گیا تھا لیکن بعد میں اسے ماحول میں چھوڑا گیا ہے یا اسے چارلی کے تالاب میں خاموشی سے پھینکا گیا ہوگا۔ پولیس اس شخص کو تلاش کررہی ہے۔

The post امریکی تالاب سے انسانی دانتوں والی مچھلی دریافت appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں