کولکتہ: کہا جاتا ہے کہ پیار اندھا ہوتا ہے اور لوگ تمام مشکلات کے باوجود ایسی جگہوں پر بھی محبت پا سکتے ہیں جس کا کوئی تصور نہیں کر سکتا۔
ایسی ہی ایک انوکھی محبت کی کہانی بھارتی ریاست مغربی بنگال کی جیل سے سامنے آئی ہے جہاں قتل کے دو مجرم اپنی اپنی سزا کاٹتے ہوئے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے اور شادی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کی جیل میں ملنے سے پہلے عبدالحسیم اور شہنارا ایک دوسرے کیلئے بالکل اجنبی تھے جہاں دونوں قتل کے الگ الگ مقدمات میں سزا کے بعد قید کاٹ رہے ہیں۔
عبدالحسیم اور شاہنارا جیل میں جلد ہی دوست بن گئے اور یہ دوستی محبت میں بدل گئی جس کے بعد جوڑے نے اپنے اپنے گھر والوں کو شادی کے ارادے سے آگاہ کیا۔
گزشتہ بدھ کو عبدالحسیم اور شہنارا کو انکی شادی کیلئے پانچ دن کے پیرول پر رہائی ملی جس کے بعد مشرقی بردھمان میں مسلم ایکٹ کے مطابق دونوں کی شادی انجام پائی۔
جوڑے کے پاس اپنے لیے بہت کم وقت ہے کیونکہ پیرول ختم ہونے کے بعد انہیں جیل واپس جانا پڑے گا، نوبیاہتا دلہن کا کہنا کہ وہ جیل سے رہائی کے بعد دیگر لوگوں کی طرح اپنی زندگی اور فیملی کی شروعات کریں گے۔
The post قتل کے مجرموں نے جیل میں محبت کے بعد شادی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب